صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی قیمت پر طلباء، اساتذہ و والدین کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں اسکولوں کی بندش کے حوالے سے بتایا ہے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private schools of Lahore, Rawalpindi, Gujranwala, Gujrat, Multan, Faisalabad, Sialkot, Sargoda, Sheikhupura will remain closed till April 11th, 2021. The remaining Districts will be open on previous schedule.— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 24, 2021
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 9 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی اسکول 11 اپریل 2021 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں اسکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل ہے لیکن طلباء و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
