Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بڑھانےکے اقدمات کررہی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Now Reading:

حکومت ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بڑھانےکے اقدمات کررہی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی اہلیت رکھتی ہیں اور موجودہ حکومت ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بڑھانےکے اقدمات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کاروباری خواتین کو سرمایہ کاری فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت خواتین کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا نصف سے زائد ہیں اور ملکی پائیدار ترقی کیلئے خواتین کو معاشی دھارے میں لانا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیمبر کاروباری خواتین کی مصنوعات کی نیٹ ورکنگ بڑھانے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ خواتین اپنے کاروبار کو بہتر فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر