Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہش مند ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتا ہے  اور ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دفاعی صلاحیت میں خودمختاری حاصل کرچکا ہے، افواج پاکستان نے ہر مشکل میں وطن عزیز کی حفاظت کی اور پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان 23 مارچ کے دن پیش کی گئی تھی جس کے بعد علامہ اقبال، قائداعظم کی جدوجہد سے 7 سال میں خواب شرمندہ تعبیر ہوا تھا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کےمنصفانہ حل سے مشروط ہے کیونکہ 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کررہا ہے اور کرتا رہے گا، بلاشبہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو کورونا وباء کا سامنا ہے اور پاکستان نے کم وسائل کے باوجود کورونا وباء کا سامنا کیا، بہت جلد کورونا وباء پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔

خیال رہے کہ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان  پریڈ سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر