
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
وزیراعظم مہینے میں چار بار پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تحریک انصاف کی حکومت والے صوبوں میں مستقل بنیادوں پر سستے بازار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک چیف سیکرٹریز کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق چیف سیکرٹریز ڈویژن اور ضلعی سطح پر اقدامات کے ذمہ دار ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News