وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دو ہفتے پہلے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہےاور اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ہم پہلی لہر کے لیول سے بھی اوپر چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کورونا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ہے گزشتہ 5 روز میں کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ لوگوں کے روزگار کا نقصان نہ ہو لیکن اگر ہم نے فوری اقدامات نہ کیے تو ایسی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
