
پاکستان بھر میں کورونا وباء کے باعث مزید 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا کے حوالے سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وباء سے 78 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وباء کے 43 ہزار 965 ٹیسٹ کیےگئے جبکہ کورونا کے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر کورونا وائرس کے باعث 469 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 30 ہزار 915 کیسز رپورٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News