Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، قانون سازی کے لئے کئی اہم بل پیش کئے جائیں گے

Now Reading:

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، قانون سازی کے لئے کئی اہم بل پیش کئے جائیں گے
parliament

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 مارچ 2021 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے جو کہ  موجودہ قومی اسمبلی کا 31واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کے لئے کئی اہم بل پیش کئے جائیں گے جبکہ چھبیسیوں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سروسز کارپوریشن ترمیمی بل2020 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق قانون سازی کی جائے گی اور وسل بلوئرز پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس بل بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری سینیئرسٹیزن ایکٹ2020 کو منظوری کیلیئے پیش کیا جائے گا اور دی نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل2020 پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔

Advertisement

دوران اجلاس ڈومیسٹک وائیلنس بل 2019 جو پہلے ہی پیش کیا جاچکا، اس پر کارروائی کی جائے گی جبکہ زرعی، تجارتی اور صنعتی قرضوں کے حوالے سے بل بھی کارروائی کا حصہ ہوگا اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی آرڈیننس 2020 توسیع اور پاکستان ٹیلیکیمیونیکیشن ازسر نو تنظیم سازی آرڈیننس 2020 توسیع کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر