
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکی مثبت شرح 8.83 فیصدہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کورونامثبت کیسزکی شرح 12.31 فیصدہے۔
معان خصوصی نے بتایا کہ پنجاب میں کورونامثبت کیسز کی شرح 10.43 فیصد، خیبرپختونخوامیں 8.55 فیصد،سندھ میں 2.98 فیصد ہے اور بلوچستان میں 2.15 فیصد ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح 8.98 فیصد جبکہ کلگت بلتستان میں 2.33 فیصدہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ کوروناکےپھیلاؤکےباعث اسپتالوں پرمریضوں کابوجھ بڑھ رہاہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News