
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر جھوٹے کیس بنانے کی کوشش کی گئی اور ان کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ 10 سال ملک کی خدمت کرنے والا اپوزیشن لیڈر اڑھائی سالوں سے جیل میں ہے اور اسے جیل سے عدالتوں میں لانے اور ہتک کرنے کے لئے کیس ڈھونڈے جاتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور رانا ثنااللہ کیسز کو دیکھ لیں، آپ کو انصاف کے جعلی نظام کی سمجھ آجائے گی لیکن اب یہ معاملہ نہیں چلے گا، عمران خان کو اسکا جواب دینا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی لیکن تمام عدالتیں اور ادارے خاموش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News