
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مجموعی علاقائی سلامتی، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News