Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ، فریال تالپور کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ، فریال تالپور کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ
فریال تالپور

سندھ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،کتا مار مہم کی نگرانی نہ کرنے پر رتودیرو اور جامشورو کے ایم پی ایز فریال تالپور اور ملک اسد سکندر کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابقسندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کتےکےکاٹنے کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے داخل آئینی پٹیشن کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کردییے ہیں اور رتودیرو و جامشورو سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز فریال تالپور اور گیانچند ایسرانی کو معطل کردیا ہے۔

عدالت عالیہ نے حکم میں یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر اب کسی علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تو اس علاقہ کا ایم پی اے اس کا ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ایم پی ایز اپنے حلقوں کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی کاپی تمام ایم۔پی ایز کو فراہم کی جائے اس ہدایت کے ساتھ کہ اگر انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو یہ کاروائی ان کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔

عدالت عالیہ نے سیکریٹری صحت پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے کہ رتودیرو اور جامشورو میں بچوں کے چہروں پرکتوں کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں مگر انہوں نے اس طرح کہ کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہیں وہ سندھ کی اسپتالوں میں موجود اینٹی ریبز ویسکین کی موجودگی کے حوالے سے بھی رپورٹ عدالت کو پیش کریں۔

Advertisement

عدالت عالیہ کا حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت عالیہ نے اپنی سابقہ سماعتوں پر ایم۔پی ایز کو کتا مار مہم کی نگرانی کرنے کے احکامات دیئے مگر انہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا عدالت عالیہ نے اپنے حکم می صوبائی الیکشن کمیشن کو مذکورہ دونوں ارکان اسمبلی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر