ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پاک آرمی اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں انھوں نے درخواست کی ہے کہ حلقے میں پاک آرمی اور رینجرز تعینات کی جائے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں مختلف پارٹیوں کے امیدوار ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ حلقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے لہذا پر امن ضمنی انتخاب کرانے کے لیے ضروری ہے کہ پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
