Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے، امین الحق

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے، امین الحق

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اور ہماری ترجیح بلاتعطل کنیٹکویٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاری منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ کنیکٹویٹی کا مسئلہ زیادہ دیہی علاقوں میں ہے، اس کے لئے وزارت آئی ٹی نے انقلابی فیصلہ کیا ہے جس سے تمام علاقوں میں کنیکٹویٹی فراہم کی جائے گی۔

امین الحق نے کہا ہے کہ 31 ماہ کے دوران موجودہ حکومت نے 22 ارب روپے کنیکٹویٹی کے منصوبوں پر خرچ کئے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں یو ایس ایف نے 15 نئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز پر رابطوں کا مسئلہ ہے اسکے لئے ایم تھری سے ایم 5 تک 13 سو کلومیٹر شاہراہوں پر رابطوں کے لئے معاہدے ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ کویڈ 19 وباء کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈاؤن کیا گیا جس کو وزارت آئی ٹی نے ایک موقع کے طور پرلیا اور اس دوران 40 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور آئی ٹی پارک بنائے جارہے ہیں اور اس ماہ اسلام آباد میں پہلے سرکاری آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جو کہ 3 سال میں یہ آئی ٹی پارک مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاحت کے مقامات پر رابطوں کو بڑھانے کے منصوبے کے تحت سیاحتی مقامات پر سسٹم اپ گریڈ کررہے ہیں اور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جون تک مکمل ہوجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر