
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج تک عوام کی پذیرائی حاصل نہیں کرسکی ہے کیونکہ اپوزیشن سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
غلام سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جیت جائیں تو ٹھیک اور ہار جائیں تو کچھ درست نہیں ہے ایسا نہیں ہونا چاہئیے بلکہ اپوزیشن کو چاہئیے کہ آئین اور قانون کے مطابق ہمارے سامنے آئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ بہتر تھا کہ ووٹنگ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوتی تو معلوم ہو جاتا کہ کس کا ضمیر زندہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے کسی سینیٹر کو نہیں خریدا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی ہمارے ملک کا ایشو ہے پی ڈی ایم ایشو نہیں اور موجودہ حکومت کا مکمل فوکس مہنگائی پر ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News