
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پر سربراہ پاک بحریہ نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی۔
دوران ملاقات نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اور پاک بحریہ کشمیریوں کے حق خود اردیت کی حمایت جاری رکھے گی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News