وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم سعودی وزارت حج کی طرف سے ابھی تک فیصلے کا انتظار ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا یے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وزارت سعودی حکومت کے فیصلے کی منتظر ہے تاہم ابھی تک حج کے حوالے سے کسی بھی سطح پر وزارت مذہبی امور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے بینکوں، ایئرلائنز کے ساتھ انتظامی معاملات طے کر لیے ہیں کہ اگر حج کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملا تو انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
اس حوالے سے سیزنل اسٹاف کے انٹرویو بھی مکمل کر لیے گئے ہیں حاجیوں کی ویکسینیشن کے لیے بھی ہم نے این آئی ایچ اور ڈریپ کو خطوط لکھے ہیں تاکہ اگر حاجیوں کو روانہ کرنا پڑا تو تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عازمین حج کو کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
