
شاہ محمود قریشی
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاء وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیرخارجہ کل 3 روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، تاجکستان کے 3 روزہ دورے کے لئے کل روانہ ہونگے جہاں وہ تاجک ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مزاکرات بھی کریں گے۔
اسکے علاوہ تاجکستان میں ہارٹ آف ایشیاء اعلیٰ حکام کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 30 مارچ کو شرکت کریں گے۔
وزیرخارجہ کانفرنس سے خطاب میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے اور ریجنل فریم ورک کےاندر کونیکٹیویٹی اور افغانستان کی ترقی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس کی سائیڈلائن پر وزیرخارجہ اہم علاقائی و بین الاقوامی شراکتداروں سے مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس کا آغاز 2011 میں ہوا تھا اور اس کا مقصد علاقائی تعاون،اعتماد کی بحالی کے اقدامات اور مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں امن و استحکام و خوشحالی کا فروغ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News