Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، ڈاکٹر اسد مجید خان

Now Reading:

دنیا بھر سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، ڈاکٹر اسد مجید خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور معاشی سرمایہ کاری کے سبب دنیا بھر سے مؤثر کاروباری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلانٹک کونسل کے زیرا ہتمام “پاک امریکہ تعلقات اور ان کا مستقبل” کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ میں  پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور امریکی کمپنیوں کیلئے زراعت، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباردوست پالیسیوں سمیت بیرونی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ویبینار میں اٹلانٹک کونسل جنوبی ایشیاء کے سینئر فیلو کیمرون منٹر اور صفیہ غوری احمد بھی شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر