
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں۔
اسد عمر نے نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہوا کھا رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں میں تو سسٹم سے باہر ہی ہوں باقی بھی نکل جائیں۔
پیپلز پارٹی پارٹی استعفے دینے سے انکاری. مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری. میاں صاحب واپس آنے سے انکاری. PDM تباہ دے
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 16, 2021
ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ڈی ایم والے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کے مسافروں کی طرح ہیں جن کی منزل ایک نہیں ہے، نواز شریف، زرداری اور زرداری نواز شریف کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوچکے ہیں اب انہیں کچھ ملنا نہیں اس لیے کھل کر بات کررہے ہیں، پچھلی بار بھی یہ آئے تھے مگر پیپلزپارٹی نے سڑکوں پر آنے سے منع کردیا تھا۔
اپوزیشن کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے. نا کوئی نظریہ نا کوئی قومی سوچ، صرف زاتی مفادات کے دفاع کی جستجو. ناکامی در ناکامی کے سوا کچھ حاصلِ نہیں کیا انہوں نے
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 16, 2021
نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی فوج سے ٹکرانے کی بات کرتے ہیں۔
تاہم عوام ان کے ساتھ نہیں ہے ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جیب سے کچھ نہیں جائے گا وہ صرف لڑانا چاہتے ہیں، سسٹم ٹوٹے گا تو بھی نواز شریف کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی عوام کے لیے بہتر کام کرنا ہے، اسمبلی میں آئین سازی کے لیے ہم ہمیشہ سے تیار رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے دیگر جماعتوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے، سیاست میں مفاہمت ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے۔
اسد عمر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جرم اور سیاست میں فرق ہوتا ہے، جرم کی معافی نہیں ہوسکتی۔
تاہم فٹیف قوانین پر اپوزیشن نے کہا این آر او ملنے تک بات نہیں کریں گے، ہمارے دروازے کل بھی کھلے تھے آج بھی کھلے ہیں، قانون سازی کے لیے کل نہیں ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News