
وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم والے ہارے ہوئے ہیں جو آپس میں بھی مخلص نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن غلام سرورخان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ این آراولینا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے آپس میں بھی مخلص نہیں ہیں اور نہ ان کی کوئی بات سچی ثابت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندربھی دوگروپ ہیں، شہباز اور حمزہ کی لائن ایک اور مریم کی لائن الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں بے یقینی چاہتی ہیں، پی ڈی ایم کی چند جماعتوں کا وجود ناپاک اور ملک دشمن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News