
حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کی سیٹ کے لئے حکومتی امیدوار ہونگے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیداور کے نام کے لئے منظوری دیدی گئی ہے۔
علاہ ازیں وزیراعظم کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، وزیراعظم ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی رکن اسلام آباد سے نہیں جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News