قومی اسمبلی کا خصوصی سیشن ہفتے کی شام کو 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو ارسال کی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا ہے۔
صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت طلب کیا ہے جس میں تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔
اعتماد کے ووٹ کے لیے وزیراعظم عمران خان کو 172 اراکین کی ضرورت ہے، اس وقت حکمران اتحاد 181 اراکین پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو ارسال کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
