
ایئرپورٹ پر ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے سول ایوی ایشن کی ٹاسک فورس کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایئرپورٹ پر ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔
سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر بغیر ماسک کے آنے والے 26 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 500 روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کردیا۔
علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی مختلف کمپنیز کے ملازمین سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارڈز بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پورٹ پر سی اے اے ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News