پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں سے صرف اڑھائی لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ویکسین کیلئے خود کو رجسٹر ڈ کروایا ہے۔
تاہم نادرا ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 15.5 ملیئن ہے۔
یاد رہے کہ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 65 سال کی عمر کے 1 لاکھ 75 ہزار افراد کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ نادرا ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 7 لاکھ تک ہے۔
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ترجمان وزارت صحت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جون تک اسٹرا زینکا کی 1 کروڑ ستر لاکھ تک خوراکیں موجود ہونگی اور اس سے حکومت پاکستان کے پاس کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
