
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کی کاوشوں سے کوئٹہ میں بڑے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں 3 ارب روپے مالیت کی ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچایا ہے، ترقیاتی منصوبے آئندہ تین سے پانچ سال میں مکمل ہونگے۔
جام کمال خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان میں میگا پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سریاب روڈ توسیع سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا جس دوران صوبائی وزراء میرضیاء لانگو، سلیم کھوسہ، محمد خان لہڑی اور سینٹر دنیش کمار سمیت دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News