
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزراعظم عمران خان عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عالمی آوازوں میں ایک بلند آواز رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان، او آئی سی کے ساتھ ملکر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے او آئی سی کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی تھی، اس قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کو او آئی سی کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس نے متفقہ منظوری دی تھی جس کے بعد او آئی سی اب بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس دن کو عالمی سطح پر منانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News