وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے موروثی سیاست کے حوالے سے بات کی ہے۔
بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 9, 2021
شبلی فراز نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں لیکن عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
