
کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی ٹارگٹ گلنگ کے حوالے سے مشترکہ کارروائیوں پر پریس کانفرنس کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز اور رینجرز کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2017 میں ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر کی ٹیم پکڑی تھی۔
ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلجنس آپریشن کیا جاتا رہا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکہ سے کہکشاں نامی خاتون ایک ٹیم کراچی میں چلا رہی تھیں۔
پریس کانفرنس میں کہکشاں نامی خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی چلائی گئی ہے جس میں خاتون نے ٹارگٹ کلر کو ٹارگٹ کے حوالے سے ہدایت کی ۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ کہکشاں خاتون کے خلاف منسٹری آف فارن افئیرز کے ذریعے کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News