پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کےلیے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کرینگے جبکہ مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم کے تمام قائدین شرکت کرینگے۔
اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کی توثیق بھی کرے گی۔
اجلاس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سمیت لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک کے متعلق اپنی تجاویز پیش کرینگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
