
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا گیا ہے۔
رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کروانے پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت کی ہے جس پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے
وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News