یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی کی درخواست 22 مارچ، 2021 کو سماعت کیلئے مقرر ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت درخواست گزار فرخ حبیب، کنول شوذب، ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
