پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث ان کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جس کے باعث ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
