وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈورڈائننگ پر پابندی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے سروس کی اجازت ہوگی اور اس کے علاوہ اشیائے خورونوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظرتجارتی سرگرمیاں، ریسٹورنٹس سروسز محدود کی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
