
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 48 ہزار 81 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار 403 اور کورونا سے اب تک 526 اموات ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News