صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی شہر کے لئے ایک نعمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پختون عمائدین کا شکر گزار ہوں کہہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، پورے شہر میں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کہا کہ یہ شہر یرغمال تھا، ووٹ کس کو ڈالا جاتا تھا اور جتوایا کس کو جاتا تھا لیکن اب ہم کراچی شہر کے مینڈیٹ چھیننے کا اجازت نہیں دینگے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ آپ نے اس حلقے میں اسکول، ہسپتال اور پانی کا مسئلہ بتایا ہم ان مسائل کو حل کر کے دکھائیں گے، اس شہر میں مافیاز کی وجہ سے جو پانی کے مسائل ہیں اسکو حل کرینگے اور مافیاز کو پانی چوری نہیں کرنے دینگے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ان قوتوں سے نظریں اوجھل نہیں کرنا جن لوگوں نے قومیت کے نام پر لڑایا۔سندھی پٹھان، مہاجر بلوچ ایک دوسرے کے علاقوں میں نہیں جا سکتا تھا لیکن آج اللہ کا شکر ہے مجھے ڈر نہیں میں یہ پگڑی پہن کر کسی بھی علاقے میں جا سکتا ہوں۔
صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چور دروازے سے جیتی لیکن ہم کام کر کے ووٹ لیکر جیتے، 2018 کے انتخابات میں جو ظلم ہوا سو ہوا مگر سب بڑا ظلم کراچی کے ساتھ ہوا اور کراچی کا ووٹ چوری کر کے حق سے محروم رکھا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ آج اس ملک میں جتنا ٹیکس زیادہ لگایا گیا وہ سب سے زیادہ عمران خان کی حکومت نے لگایا اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ عمران خان کی حکومت نے لیا۔
صوبائی وزیر تعلیم و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہتے ہیں جبکہ سارے چور انکے ساتھ حکومت میں ہیں، پی ٹی آئی ایک نحوست ہے ایک وباء ہے، جلد سے جلد کراچی کے لوگوں کو اس نحوست سے آزاد کرانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
