وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کا دن ہے جس میں عمران خان کا امیدوار حفیظ شیخ جیتے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج حفیظ شیخ اور گیلانی کا مقابلہ مدر آف دی الیکشن بن گیا ہے اور انشاء اللہ حفیظ شیخ ہی جیتے گا۔
شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے کیونکہ صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہار اور جیت کا اعلان 7 سے 8 گھنٹے تک ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
