Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم میں عدم اتفاق، لانگ مارچ موخر ہونے کا خدشہ

Now Reading:

پی ڈی ایم میں عدم اتفاق، لانگ مارچ موخر ہونے کا خدشہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  میں حالیہ عدم اتفاق کےباعث لانگ موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت مخلاف تحریک پی ڈی ایم  کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  آج اپوزیشن کوحتمی فیصلے کےلیے بلایاگیاہے جس پر  پیپلزپارٹی نےایک مرتبہ پھرسی ای سی سےمشاورت کے لیے  مہلت مانگ لی۔

آصف زرداری نے کہا کہ  جوموقف آج پیش کیاوہ سی ای سی فیصلوں کی روشنی میں کیاہے۔ استعفوں کےمعاملےپرپارٹی سےمزیدمشاورت ضروری ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) اور ن لیگ سمیت دیگرجماعتوں کاموقف ہے کہ  استعفوں کےبغیرلانگ مارچ کافائدہ نہیں۔ جب تک استعفےنہیں دیں گے حکومت کودباؤمیں نہیں لایاجاسکتا۔

Advertisement

 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکےمعاملے پر بھی پی ڈی ایم  میں اختلاف پایا گیا۔

پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ  اکثریتی جماعت کوہی اپوزیشن لیڈردیاجائے۔

دیگر جماعتوں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  اور اپوزیشن لیڈرسےمتعلق حتمی مشاورت ہوچکی،  توپھرنیامطالبہ کیوں؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 9 جماعتیں ایک طرف اورپیپلزپارٹی دوسری طرف ہے۔ پی پی اپنی جماعت کونہیں پوری اپوزیشن کےموقف کوسامنےرکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر