
شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بناتے ہوئے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس دائرہوچکا اور اب ٹرائل جاری ہے، اس حوالے سے تمام تر ریکارڈنیب کے پاس ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے کوئی ریکوری بھی نہیں کرنی اس لئے انہیں ضمانت پر رہائی دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News