معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کی ہے۔
سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکیموں پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے بزدار حکومت مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز کرچکی۔ ماضی کے حکمران اعلانات تک محدود رہے لیکن PTI کی حکومت عملا عوامی خدمت کی جانب گامزن ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 20, 2021
اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اسکیموں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب جاری کردیئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاری فنڈز سے تحصیل کونسلز، میٹروپولیٹن، میونسپل کارپوریشنز مستفید ہوں گی جبکہ 306 لوکل گورنمنٹس کی مقامی آبادی بھی مستفید ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
