
سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوسیز سیکریٹریز کو ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق 99 یو سی سکریٹریز کو پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یوسیز سیکریٹریز کی تقرری قابل اعتراض پائی گئی ہیں اور غیر قانونی طور پر ان کا نام پے رول فہرست میں ڈالا گیا جس کی بناء پر 99 یوسی سیکریٹریز کو پوسٹنگ سے ہٹایا گیا ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے تک یوسی سیکریٹریز کو لوکل گورنمنٹ بورڈ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News