اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو سات ارب ساٹھ کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ گھی پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔
اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق طور ختم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی اجلاس میں مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی جبکہ دو فرٹیلائزر پلانٹس کو آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
