
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسےآئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں مریم نواز کا آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسےآپ ویڈیولنک پرہیں میاں صاحب بھی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کوخطرہ ہے۔میرےوالدکوجیل میں2ہارٹ اٹیک ہوئےہیں۔ جان کو خطرہ ہے تو وہ وطن واپس کیسےآئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ والدکی جان کوخطرہ نہیں ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ ن کہا کہ ن لیگ نے سب سےبڑی جماعت ہونےکےباوجودپی ڈی ایم کاساتھ دیا۔ ن لیگ نےپی ڈی ایم کےفیصلوں پرعمل کیااورکرایا، پوری ن لیگ نےیوسف رضاگیلانی کوووٹ دیے۔
مریم نواز نے کہا کہ پی پی استعفوں کےخلاف تھی،ن لیگ نےاتفاق رائے کے لیے آپ کی حمایت کی۔سب جماعتوں کااتفاق ہے کہ اب استعفوں پرعملدرآمدہوناچاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News