
وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چوروں کے خلاف اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات کی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آج انشاء اللہ قومی اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم کے حق میں اعتماد کا اظہار کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیاست، معشیت اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے اور عمران خان اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News