
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں آج پہلی دفعہ بطور سینیٹ چیئرمین کراچی آیا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا عہدہ قوانین کو بنانا ہے اور میں فاٹا سمیت دیگر صوبوں کے لئے آواز بلند کرتا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔
انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گا اور احساس محرومی کو ختم کیا جائیگا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔
صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جب بھی کوئی بل آئے گا تو قوم کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حق ہے کہ جو چاہے کریں لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ ایوان کی کارروائی کو عدالت میں نہں لے کر جائے کیونکہ ایوان کی کارروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے بات بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News