وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نومبر 2019 سے جون 2020 تک کے بجلی کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کے حوالے سے فیصلہ متوقع کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں تھرکول توانائی منصوبے سے 1320 میگاواٹ بجلی کے حصول کیلئے 15 ارب 25 کروڑ کی خودمختار گارنٹی کی منظوری کا امکان بھی دیا گیا ہے۔
دوران اجلاس فرٹیلائزرز پلانٹس کے ستمبر 2018 سے نومبر 2019 تک لیٹ پیمنٹ سرچارج سمیت نجی اور حکومتی شراکت داری اسکیم کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں ہاؤسنگ فنانس پر شرح سود کی سبسڈی کے پیرامیٹرز کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کی منظوری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
