
یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کے لئے کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح 5 سے دن 2 بجے تک موبائل سروسز بند رہے گی اور پریڈ گراؤنڈ کی طرف آنے والے تمام راستے بند ہوں گے ۔
اسلام آباد میں ٹریفک کے ڈائیورشن پلان تشکیل دے دیا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہو۔
کورال چوک سے ایکسپریس وے مکمل ٹریفک کے لیئے بند ہو گی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اندرونی حصے سے ٹریفک کو گزرنے کے لئے متبادل راستے دیئے جائے گے۔
یاد رہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News