
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینے میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان کیلئے بہت بڑا دن ہے اور خدانخواستہ ایک سو باہتر ووٹ نہ ملے توبڑا اپ سیٹ ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اجلاس میں شرکت کرے یا نہ کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے تاہم عندیہ دیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ارکان کو ڈی سیٹ کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ آج کی کامیابی کے بعد کامیابی کےبعد وزیراعظم قومی اسمبلی سے وکٹری خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جمہوریت کا حسن ہے اور ایک بار نواز شریف نے بھی اعتماد کا ووٹ لیا تھا لیکن اس بار جیت عمران خان کی ہوگی اور نواز گروپ کو شکست ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News