مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے متعلق پولیس کو گرفتار دہشتگردوں سے دوران تفتیش معلوم ہوا۔ دہشتگرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے۔
دہشتگردوں کی شناخت شاہ نظر، عارف مری ، یوسف مری، سمیع اللہ پرکانی اور جمیل احمد پرکانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پانچوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
