پاکستان رینجرز سندھ کے سپاہی روشن علی شہید کی نماز جنازہ کراچی میں اداکردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم، ڈی جی رینجرز سندھ، سینئر سول ملٹری آفیشلز اور شہید کے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سپاہی روشن علی گذشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم حملے میں شہید ہوئے تھے۔
شہید سپاہی کا تعلق نوشہرو فیروز کے گاؤں بدھل خان سولنگی سے ہے۔ سپاہی روشن علی کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
