Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

Now Reading:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی جائے گی اور اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020 سے 2025 پر غور کیا جائے گا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کے کم لاگت گھروں کی اسکیم کیلئے 2 ارب کی گرانٹ کی منظوری متوقع کی جارہی ہے۔

اجلاس میں پنک راک سالٹ کی جغرافیائی حقوق کی رجسٹریشن کیلئے سمری بھی پیش کی جائیگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ وزارت پیٹرولیم کی ٹیکنیکل گرانٹ کی سمری کی منظوری متوقع ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں کمیونٹی اسکولز، طلباء کیلئے اسکالرشپ سمیت وزارت تعلیم کی گرانٹس کی سمریاں شامل ہیں جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے 2 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی حکومتی گارنٹی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر